اسلام آباد: نان فائلرز کے حوالے سے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نان فائلرز کی سم پر اڑھائی فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی تیاری کی جارہی ہے، اگر سم بند نہ ہوئی تو اضافی ودہولڈنگ ٹیکس لانے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نان فائلرز کے ہر دفعہ لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے جبکہ نان فائلرز کے خلاف سم کے ذریعے متبادل ایکشن پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نان فائلرز کے موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے، نان فائلرز کی سم کی بندش میں رکاوٹ کے باعث متبادل پر بھی غورجاری ہے۔
واضح رہے کہ نان فائلرز کا ڈیٹا پی ٹی اے حوالے کردیا گیا تھا، نان فائلرز کے خلاف 15 مئی کے بعد ایکشن کی تیاریاں جاری ہیں۔