پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان – پاک لائیو ٹی وی


پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان

حکومت نے پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔

وزارت داخلہ نے لاہور اور کراچی کے شہریوں کیلئے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن لاہور جبکہ کراچی عوامی مرکز پاسپورٹس آفس 7 دن 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک پر فیس میں بھاری اضافہ کر دیا ہے، 36 صفحات کے 5 سالہ پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس 12 ہزار 500 روپے، 36 صفحات کے10 سالہ پاسپورٹ کی فیس 16 ہزار 200 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ 72 صفحات کے 5 سالہ پاسپورٹ کی فیس 18 ہزار 500 روپے، 72 صفحات کے 10 سالہ مدت کی فیس 25 ہزار 200  روپے، 100 صفحات کے پاسپورٹ کی 10 سالہ مدت کی فاسٹ ٹریک فیس 32 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

Exit mobile version