متعلقہ

رفح آپریشن سے متعلق ہمیں خدشات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ – پاک لائیو ٹی وی


امریکی محکمہ خارجہ

رفح آپریشن سے متعلق ہمیں خدشات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل  کا کہنا ہے کہ  رفح آپریشن سے متعلق  ہمارے خدشات اپنی جگہ پر موجود ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل  نے  غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ رفح آپریشن  کے لیے اسرائیل کا قابل بھروسہ منصوبہ نہیں دیکھا۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ منگل کے روز اسرائیلی وزیراعظم نے عالمی خدشات کے باوجود رفح آپریشن کرنے کا کہا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے مزید کہا کہ  پاکستان اور امریکہ کےمشترکہ سیکیورٹی مفادات ہیں، علاقائی سلامتی سے متعلق خطرات سے نمٹنا دونوں ممالک کی ترجیح ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  امریکہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ شہریوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے امور پر پاکستان کے ساتھ ہماری شراکت داری ہے۔