متعلقہ

سوزوکی آلٹو کی نئی قیمت سامنے آگئی – پاک لائیو ٹی وی


سوزوکی آلٹو کی نئی قیمت سامنے آگئی

سوزوکی آلٹو کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے۔

معروف کارساز کمپنی سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی سویفٹ کی قیمت میں بھاری کمی کی ہے لیکن سوزوکی آلٹو کی قیمت میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

اس گاڑی کی خاصیت اس کی فیول ایوریج ہے اور یہی وجہ ہے کہ شہری اسے بے حد پسند کرتے ہیں۔

اس وقت سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت 23 لاکھ 31 ہزار روپے، آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 27 لاکھ 7 ہزار روپے، وی ایکس آر۔ اے جی ایس کی قیمت 28 لاکھ 94 ہزار روپے اور وی ایکس ایل۔ اے جی ایس کی قیمت 30 لاکھ 45 ہزار روپے ہے۔