متعلقہ

ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر – پاک لائیو ٹی وی


ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر

ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ٹیم رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے سالانہ ٹیم رینکنگ جاری کردی گئی ہے جب کہ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر ہے۔

ٹیسٹ ٹیم رینکنگ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق آسٹریلیا نے ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جب کہ آسٹریلیا کے ریٹنگ پوائنٹس 124 ہوگئے ہیں۔

بھارت چار پوائنٹس کمی کے باعث اب دوسرے نمبر پر موجود ہے تاہم ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ کا تیسرا اور جنوبی افریقہ کا چوتھا نمبر ہے جب کہ نیوزی لینڈ 5 ویں، پاکستان چھٹے اور سری لنکا 7 ویں نمبر پر موجود ہے۔

ون ڈے ٹیم رینکنگ

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ ٹیم رینکنگ میں بھارت کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ سالانہ رینکنگ میں ٹیموں نے ریٹنگ پوائنٹس میں وقفہ کم کیا ہے۔

ون ڈے میں آسٹریلیا کا دوسرا، جنوبی افریقہ کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔ پاکستان چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں اور انگلینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ

ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے نمبر موجود ہے جب کہ آسٹریلیا ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا اور انگلینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم دو درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئی، نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ویں نمبر پر آگئی، ویسٹ انڈیز کا چھٹا نمبر ہوگیا جب کہ سالانہ رینکنگ میں پاکستان ٹیم 7 ویں نمبر پر چلی گئی ہے۔