متعلقہ

اچانک دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا – پاک لائیو ٹی وی


اچانک دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا

متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے پیشِ نظر دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے، مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پر اثر انداز ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ کچھ جگہ اولے بھی پڑسکتے ہیں، اس دوران تیز ہواؤں کی رفتار 65 کلومیٹر کی فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے۔

بدھ، جمعرات اور جمعہ کو بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر دبئی کے تعلیمی اداروں میں جمعرات اور جمعہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

تعطیلات کا مقصد اساتذہ اور طلبا کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔