متعلقہ

نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی اے کا حیران کن جواب آگیا – پاک لائیو ٹی وی


نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی اے کا حیران کن جواب آگیا

نان فائلرز کی سمیں بند کرنے سے متعلق پی ٹی اے کا حیران کن بیان سامنے آگیا ہے۔

 پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا ایف بی آر کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حکم کی قانونی پابندی نہیں ہو گی، ایسا اقدام قانونی فریم ورک کے خلاف ہوگا، ایف بی آر ان لوگوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے آپشن پر غور کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اب افراد کے ناموں کی فہرست بھی جاری کی گئی تھی۔