عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں پاپ گانوں میں “نازیہ حسن” کا راج ہمیشہ رہے گا۔
حال ہی میں معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کو اپنی سریلی آواز میں ’بوم بوم‘ گانا گنگناتے سنا جاسکتا ہے۔
1982 میں ریلیز ہونے والے گانے ’بوم بوم‘ کو بھارتی پروڈیوسر بدو نے ترتیب دیا تھا جبکہ یہ بالی ووڈ کی فلم ’اسٹار‘ میں بھی شامل کیا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ قریبی دوستوں کے ساتھ ایک جگہ موجود ہیں جہاں وہ خوشگوار ماحول میں پاپ میوزک کی بنیاد رکھنے والی ’کوئین آف پاپ‘ پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کا گانا گنگنا رہی ہیں۔
اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔