متعلقہ

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک – پاک لائیو ٹی وی


شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسزاوردہشت گردوں کےدرمیان شدیدفائرنگ کاتبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےتبادلے میں6 دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردعلاقےمیں فورسزپرحملوں اورشہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔  علاقے سے دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔