متعلقہ

فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے جانے کا امکان – پاک لائیو ٹی وی


فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے جانے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے جانے کا امکان ہے۔ 

فیصل کریم کنڈی 2008ء سے 2013ء تک ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی رہے ہیں اور آج کل پی پی پی کے سیکریٹری اطلاعات کی ذمے داری نبھا رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم حیدر خان کو پنجاب کا گورنرتعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم سندھ میں نئے گورنرکی تعیناتی سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاؤس آمد پروزیراعظم شہبازشریف نےبلاول بھٹوکااستقبال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف سےچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نےوزیراعظم ہاؤس میں اکٹھے ظہرانہ کیا۔ وزیراعظم نے ایک بارپھربلاول بھٹوکومل کرآگے بڑھنے پرزوردیا اورانھیں ایک بارپھرحکومت کاحصہ بننےکی پیشکش کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتفصیلی بات چیت ہوئی، وزیراعظم اوربلاول بھٹوکےدرمیان گورنرکی تقرری پرمشاورت بھی ہوئی۔ بلاول بھٹونے پنجاب اورخیبرپختونخواکے لئےمختلف نام تجویزکیے۔