مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے تولاہورچمکتا ہے، صفائی ستھرائی کاسسٹم وضع کرنے کے لیے ستھرا پنجاب پروگرام لائے۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی مقامی ہوٹل میں ایل ڈبلیوایم سی کےروڈشومیں آمد پرایل ڈبلیوایم سی کے ورکرزنے تالیاں بجا کر وزیراعلیٰ مریم نوازکااستقبال کیا۔
مریم نوازکوایل ڈبلیوایم سی کی جانب سےماڈل پیش کیاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےروڈ شو کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ مریم نوازنے اربن یونٹ ودیگراسٹالز کا معائنہ کیا اورمعلومات حاصل کیں۔
ورلڈوائیڈ فنڈ فارنیچرکے اسٹال سے ری سائیکلنگ کی پروموشن سےمتعلق آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں کے طریقہ کارسےآگاہی حاصل کی۔
اس موقع پر وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ لاہورمیں نظرآنے والے کوڑے کے ڈھیردن بدن بڑھ رہےتھے، صفائی ستھرائی کاسسٹم وضع کرنے کے لیے ستھرا پنجاب پروگرام لائے۔
مریم نوازنے کہا کہ ہرضلع میں ویسٹ منیجمنٹ سسٹم لارہے ہیں، 4ماہ میں کوڑااٹھانےاورصفائی کابہترین نظام لائیں گے، لاہورکوبہترین بنائیں گے36 اضلاع کوچمکائیں گے۔
وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہےتولاہورچمکتاہے، اربن اوررورل دونوں کےلئےصفائی کابہترین نظام لائیں گے، صوبےمیں پانچ لینڈفل سائٹس بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے مختلف اسٹالزکاجائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےخصوصی طورپرڈائیوواسٹال کادورہ کیا۔ مریم نواز نے عوام کی سفری سہولیات میں ڈائیووکی کاوشوں کوسراہا۔