متعلقہ

چلاس بس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم – پاک لائیو ٹی وی


چلاس بس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم

چلاس بس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے چلاس بس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ترجمان صوبائی حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے چلاس بس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اسپتال میں بس حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی جب کہ وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری صحت کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک افسر زخمیوں کے دیکھ بھال کے لئے متعین رکھیں۔

واضح رہے کہ آج صبح پانچ بجے کے قریب گلگت بلتستان میں دردناک حادثہ پیش آیا تھا، جہاں قراقرم ہائی وے پر راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی بس چلاس کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری تھی۔

اس حادثے کے نتیجے میں 20 مسافر موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔