متعلقہ

عازمین حج کیلئے بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


عازمین حج کیلئے بڑی خبر آگئی

عازمین حج کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کی روانگی کے لیے فلائٹ آپریشن 09 مئی سے 09 جون تک جاری رہے گا۔

پہلے 15 روز تک تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ایئرپورٹ پرجائیں گی، 24 مئی سے 09 جون تک بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پراتریں گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2 ہزار 160عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے، اسلام آباد سے 03 پروازوں کے ذریعے 680 عازمین کی روانگی ہوگ ۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی سے پہلے روز 02  پروازوں کے ذریعے 330 جبکہ لاہور سے 03 پروازوں کے ذریعے 670 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔