متعلقہ

کرن جوہر کی فلم کی آفر ٹھکرانے پر انکیتا لوکھنڈے کا اہم بیان سامنے آ گیا – پاک لائیو ٹی وی


کرن جوہر کی فلم کی آفر ٹھکرانے پر انکیتا لوکھنڈے کا اہم بیان سامنے آ گیا

معروف فلمساز کرن جوہر کی فلم کی آفر ٹھکرانے پر بھارت کی مشہور و معروف اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر اپنی سُپر ہٹ فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ کے تیسرے سیکوئل کی تیاری میں مصروف ہیں اور اس بار یہ فلم کے بجائے ویب سیریز ہوگی۔

اس خبر کے بعد گزشتہ روز ایک رپورٹ میں انکیتا لوکھنڈے کے قریبی ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ کرن جوہر نے اداکارہ کو ویب سیریز ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 3′ میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن اداکارہ نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

اب انکیتا لوکھنڈے نے ان خبروں پر ردعمل دے دیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور لکھا کہ خبر درست نہیں ہے، مجھے کرن جوہر کی طرف سے کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنے کی پیشکش نہیں کی گئی۔

an1

انکیتا لوکھنڈے نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اس افواہ سے کافی خوش ہوئی۔

یاد رہے کہ سال 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جبکہ یہ تینوں اسٹارز کی ڈیبیو فلم تھی۔

اس فلم کی کامیابی کے بعد سال 2019 میں ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ ریلیز ہوئی تھی جس میں ٹائیگر شروف، اننیا پانڈے اور تارا ستاریا نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔