راولپنڈی کوہاٹ روڈ پرٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق – پاک لائیو ٹی وی


ٹریفک حادثہ

راولپنڈی کوہاٹ روڈ پرٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق

راولپنڈی کوہاٹ روڈ پرٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر واقع جنڈ شہر کے قریب موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا۔

حادثہ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4افرادجاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں ایک خاتون شدیدزخمی ہوئیں جنھیں اسپتال پہنچایا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی، بھتیجا اور بھتیجی شامل تھے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ لاشوں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل منتقل کیا گیا۔

حادثے میں ۔شدیدزخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں، جنھیں راولپنڈی اسپتال کی طرف روانہ کیا گیا۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی بیک لائٹس نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔

Exit mobile version