پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی؛ غیر قانونی تارکین وطن گرفتار – پاک لائیو ٹی وی



پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی؛ غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کرلیے۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہوئے گزشتہ دو ماہ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے 151 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقے سے سفر کر رہے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تاکہ وطنِ عزیز کو انسانی اسمگلنگ جیسی لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

Exit mobile version