نیشنل یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر کانفرنس – پاک لائیو ٹی وی


نیشنل یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےکانفرنس سے کلیدی خطاب کیا، برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز بھی مقررین میں شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولنڈوالکر بھی موجود تھے۔

کانفرنس میں سفارت کاروں، دفاعی حکام ،دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے سلسلے میں برطانیہ کا 30 رکنی وفد بھی پاکستان میں موجود ہے، برطانوی وفد 29 اپریل سے 3 مئی تک پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، برطانوی وفد کی قیادت سٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کر رہے ہیں۔

کانفرنس کے دوران دونوں جانب سے اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاکستان اور برطانیہ علاقائی و عالمی امور پر قومی سلامتی علاقائی امن اور استحکام کے تناظر میں بات چیت کریں گے، رواں برس بات چیت کا محور دو طرفہ اور علاقائی امور رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے دفاعی حکام بھی کانفرنس میں شریک ہیں۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز کی ملاقات ہوئی۔

آرمی چیف اور برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کا باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف اور برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نے دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پاک برطانیہ عسکری تعلقات کے فروغ کے لیے خدمات پر جنرل سر پیٹرک سینڈرز سے اظہار تشکر کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے  بطور چیف آف جنرل اسٹاف نامزدگی پر جنرل رولینڈ واکر کو مبارکباد دی۔


Exit mobile version