متعلقہ

ابراہیم علی خان نے سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھ دیا – پاک لائیو ٹی وی


ابراہیم علی خان

ابراہیم علی خان نے سوشل میڈیا کی دنیا میں قدم رکھ دیا

انڈسٹری کے چھوٹے نواب سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے حال ہی میں اپنا انسٹاگرام پر ڈیبیو کیا ہے۔

ابراہیم علی خان، جو جلد ہی ’سرزمین‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے ہیں، نے 30 اپریل کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنی پہلی پوسٹ شیئر کی ہے۔

 

بالکل کرینہ کپور خان کی طرح، ابراہیم کی پہلی پوسٹ ایک برانڈ تعاون تھی جس پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے انہیں خوش آمدید کہا اور جلد ہی ایک ساتھ شوٹنگ کرنے کے متعلق سوال بھی کیا۔

ابراہیم علی خان کی پہلی فلم سرزمین، ایک جذباتی تھرلر فلم ہوگی جس میں ابراہیم ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس فلم میں معروف اداکارہ کاجول نے بھی ایک اہم کردار ادا کیا ہے، اور پرتھوی راج سوکمارن کے ساتھ جوڑی بنائی گئی۔