متعلقہ

بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان – پاک لائیو ٹی وی


بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان

بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت روہت شرما کو سونپی گئی ہے جب کہ ہاردک پانڈیا نائب کپتان ہوں گے۔

شبمن گلِ اور کے ایل روہول اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں تاہم یشسوی جیسوال اور رشبھ پنت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں دیگر اسکواڈ میں ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، سنجو سیمسن، شیوم دوبے، رویندرا جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو اور یوزوندرا چہل شامل ہیں۔

ارشدیپ سنگھ ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ ریزرو کھلاڑیوں میں شمن گل، رنکو سنگھ، آویش خان اور کے احمد شامل ہیں۔