متعلقہ

کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار – پاک لائیو ٹی وی


پشاور

کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار

خیبر پختوا حکومت نے 19 یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیزکا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار کردیا۔

نگراں صوبائی کابینہ کی منظوری اورسیکیورٹی کلیئرنس ہوچکی ہے، حکومت اوروائس چانسلرزکےدرمیان تنازع شدت اختیارکرگیا۔

صوبے میں24 یونیورسٹیوں کےوائس چانسلرزکےعہدے خالی ہیں، اکیڈمک سرچ کمیٹی نے امیدواروں کو23 سے26 جنوری 2024 تک انٹرویوکےلیے بلایا تھا۔

کمیٹی نےہرنشست کےلیے 3 امیدواروں کے پینل کا انتخاب کیا تھا۔ سپریم کورٹ فیصلہ سناچکی پہلے نمبرپرموجودامیدوارکووی سی تعینات کیا جائے گا۔

وزیرہائرایجوکیشن مینا خان کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کواکیڈمک اینڈسرچ کمیٹی کی تشکیل کااختیارنہیں تھا، کمیٹی کووی سیز کے انتخاب کاحق حاصل نہیں تھا، نگراں حکومت نےاختیارات سےتجاوزکرتےہوئےتعیناتیوں کی منظوری دی۔

مینا خان نے بتایا کہ صوبائی کابینہ کےاجلاس میں معاملےپرغورکیاجائےگا، وائس چانسلرزکےانتخاب کےعمل میں شکایات موصول ہوئی ہیں۔