وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی فنانسنگ کو محفوظ بنانے کے لیے گرین ٹیکس اکانومی پر زور دیا ہے۔
وزرات خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے گرین ٹیکس اکانومی کے فریم ورک پر عمل درآمد کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیر خزانہ نے عالمی اقتصادی فورم کے سیشن میں کاروباری ماڈلز میں بنیادی تبدیلیوں کی اہمیت کا اعتراف کیا اور کہا کہ بین الاقوامی فنانسنگ کو محفوظ بنانے کے لیے اس فریم ورک کو نافذالعمل کرنے کی ضرورت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ عالمی بینک جیسے بین الاقوامی ادارے بھی جدید مالیاتی ڈھانچے کا جائزہ رہے ہیں۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اندرون ملک کوششوں اور بین الاقوامی مالیات کے امتزاج پر بھی زور دیا۔