متعلقہ

ملکی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


ملکی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری

ملکی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ میںپاکستان کی آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 306 ملین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

 سال 2024 کے ابتدائی 9 ماہ میں آئی ٹی برآمدات مجموعی طور پر 2.28 بلین ڈالر تھیں جو کہ سال بہ سال 17 فیصد اضافہ بنتا ہے۔

مالی سال 2024 کےآغاز میں آئی ٹی برآمدات 2.28 بلین ڈالر تھیں جن میں مارچ 2024 کے دوران 275 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جو 37 فیصد بنتا ہے۔

آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے دائرے میں آنے والے کلیدی شعبوں میں سے ایک اہم شعبہ ہے، انکی ترقی کا سہرا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے سر جاتا ہے۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں سے اس سیکٹر میں اہم مراعات دی گئیں، مراعات میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے ڈالر کی برقراری میں اضافے کےعلاوہ، سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے دیگر اقدامات بھی شامل ہیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھ جائیں گی۔