متعلقہ

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ – پاک لائیو ٹی وی


تارک مہتا کا الٹا چشمہ

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ

بھارتی ٹیلی ویژن کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا شو ڈتارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار دہلی سے ممبئی جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامے میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار ادا  کرنے والے اداکار گروچرن سنگھ اچانک لاپتہ ہوگئے ہیں جس کی شکایت بھی درج کرائی جاچکی ہے۔

گروچرن سنگھ کے والد نے دہلی پولیس اسٹیشن میں درج شکایت میں بتایا ہے کہ ان کا بیٹا گزشتہ چار دنوں سے لاپتہ ہے جو کہ 22 اپریل کو دہلی سے روانہ ہوئے تھے لیکن ممبئی نہیں پہنچ سکے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ، “گروچرن سنگھ کے اہل خانہ نے ہمارے پاس شکایت درج کرائی کہ وہ 22 اپریل کو رات 8:30 بجے ممبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے اور تب سے ہی وہ لاپتہ ہیں تاہمہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور متعدد زاویوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔ ہم فوٹیج اور تکنیکی تحقیقات کی تلاش کر رہے ہیں اور ہمیں بہت سے اہم سراغ بھی ملے ہیں۔

حکام کے مطابق، آئی پی سی کی دفعہ 365 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ابتدائی تحقیقات میں سی سی ٹی وی کے مطابق اداکار کی نقل و حرکت کی جانچ کرنا اور تصدیقی تکنیکی شواہد کا تجزیہ کرنا شامل ہے جس وہ ایک بیگ کے ساتھ جاتے ہوئے نظر آئے ہیں۔”