متعلقہ

عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی – پاک لائیو ٹی وی


عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

رواں سال عید الاضحٰی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مصر میں وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے قومی ادارہ برائے فلکیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم ذی الحجہ 7 جون بروز جمعے کو ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ ذی الحج 1445ھ کا نیا چاند سورج غروب ہونے کے بعد سے مکہ معظمہ کے آسمان پر 11 منٹ اور قاہرہ میں 18 منٹ تک رہے گا۔

جاری کردہ بیان کے مطابق وقوف عرفہ 15 جون اور عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی تاہم سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحیٰ کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے۔

ا