متعلقہ

بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ – پاک لائیو ٹی وی


بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ

بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ٹھیک کہا، شریف فیملی اور ذرداری فیملی کوہمیشہ اپنی ذاتی معیشت کی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی معیشت کے حوالے سے لوٹ مار اس کا ثبوت ہے، پاکستانی معیشت کا جو اقتدار میں رہ کر حال کیا وہ بھی سامنے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پی ڈی ایم ون کی صورت میں جو تباہی ہوئی سب کے سامنے ہے، اب پی ڈی ایم ٹو بغیر مینڈیٹ کے مسلط کردی گئی ہے، ملکی معیشت کا ان لوگوں کو کوئی احساس نہیں، ذاتی معیشت کیلئے لگے ہوئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اس دفعہ وہ پریشان ہیں کہ اس بار ملک میں اتنا پیسہ نہیں ہے وہ کہاں سے کھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمارے لیڈر ہیں، ان کی پارٹی ہے، چھوڑ جانے والوں کو واپس لینے کا فیصلہ بھی ان کا ہی ہوگا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو۔