متعلقہ

زندیا، ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟ – پاک لائیو ٹی وی


ٹام ہالینڈ

زندیا، ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟

ہالی ووڈ کی معروف جوڑی، زندیا اور ٹام ہالینڈ، جو کہ سال 2019 سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، جلد ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہانکشاف کیا ہے کہ، ان کے درمیان شادی کے متعلق بات ہوئی ہے، اور یہ سچ ہے۔

اس کے رشتے کے متعلق ذرائع کا کہنا تھا کہ  وہ دونوں ایسے نہیں ہیں جو سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کے متعلق کچھ بھی شیئر کریں، وہ اپنی زندگیوں کو نجی رکھنا پسند کرتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کام دونوں ستاروں کے لئے بہت اہم ہے تاہم اداکارہ فی الحال اپنی آنے والی فلم چیلنجرز کی تشہیر میں مصروف ہیں اور ٹام ہالینڈ، لندن کے ویسٹ اینڈ پر اپنے تھیٹر ڈرامے رومیو اینڈ جولیٹ میں نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔

سال 2019 میں ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کا آغاز  کرنے والی اس جوڑی نے ہمیشہ اپنے تعلقات کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔