متعلقہ

سولر پینل خریدنے والوں کیلئے بری خبر – پاک لائیو ٹی وی


سولر پینل خریدنے والوں کیلئے بری خبر

سولر پینل خریدنے والوں کیلئے بری خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے گھریلویا کمرشل سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے سے متعلق سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی ہے۔

   وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو یا کمرشل سولرپینل لگانے والوں سے فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 کلو واٹ کا سولرپینل لگانے والے صارفین سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاورڈویژن نے سی پی پی اے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔

اس کے علاوہ ملک میں نصب کیے گئے سولر پینل کے نرخوں پر نظرثانی کی تجویز بھی زیر غور ہے، سمری منظور ہونے کے بعد سولر پینل کے نرخ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کریں گے۔