متعلقہ

پاکستان کیلئے امریکہ سے بڑی خوشخبری آگئی – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان کیلئے امریکہ سے بڑی خوشخبری آگئی

پاکستان کیلئے امریکہ سے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

امریکی مشن کے قائم مقام ترجمان تھامس منٹگمری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کے تحت پاک امریکا حکام کا اجلاس ہوا جس میں مختلف شعبوں کے حوالے سے وسیع تر بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں ریگولیٹری سرگرمیوں، ڈیجیٹل ٹریڈ، انٹلیکچوئل پراپرٹی کے تحفظ، خواتین کی معاشی خود مختاری، لیبر، ٹیکسٹائل، سرمایہ کاری، زراعت اور یو ایس بائیو ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ترجمان تھامس منٹگمری نے کہا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے حالیہ دورہ امریکا میں ٹیفا اجلاسوں کے دوران دوطرفہ معاشی تعلقات اور باہمی عوامی خوشحالی کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے۔

 تھامس منٹگمری نے کہا کہ طویل عرصے سے امریکا پاکستان کیلئے سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے، سات ارب ڈالر کے تجارتی حجم میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ گزشتہ بیس سال سے امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے صف اول کے ممالک میں شامل ہے اور 80 سے زیادہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں، لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ یہ کمپنیاں مقامی مارکیٹ میں معیاری مصنوعات بھی فراہم کررہی ہیں۔