متعلقہ

عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟ – پاک لائیو ٹی وی


عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر کے سب کو انفالو کردیا۔

گلوکار عاصم اظہر انسٹاگرام پر خاصے متحرک تھے اور وہ اپنی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے رہتے تھے تاہم اب اچانک انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردہ تمام مواد ڈیلیٹ کردیا۔

اسی کے ساتھ انہوں نے سب کو سوشل میڈیا ایپ سے انفالو بھی کردیا ہے جس کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی البتہ اس حوالے سے ایک بار پھر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ہیں۔