متعلقہ

‘مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پولیس کے وقار میں اضافہ کیا’ – پاک لائیو ٹی وی


‘مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پولیس کے وقار میں اضافہ کیا’

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں جواب دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پولیس یونیفارم پہننے سے اس کے وقار میں اضافہ ہوا ، پوری دنیا میں سربراہان مملکت یونیفارم پہن کر اپنی فورسز کی عزت و تکریم میں اضافہ کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر تنقید کا قانونی جواب بھی سامنے آگیا ہے۔

پولیس رولز کے مطابق وزیراعلیٰ اور گورنر خاص مواقع پر پولیس یونیفارم پہن سکتے ہیں، پولیس آرڈر کے آرٹیکل ستائیس کے مطابق گورنر یا چیف منسٹرپریڈ کا جائزہ لیتے ہوئے، پولیس درباروں سے خطاب کرتے ہوئے، پولیس اسٹیبلشمنٹ کا دورہ کرتے ہوئے یا پولیس اہلکاروں اور دستوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مخصوص مواقع پر یونیفارم  پہن سکتے ہیں۔