آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نوید اشرف نے چین میں منعقدہ 19 ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت کی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سمپوزیم کاموضوع”سمندرکےساتھ مشترکہ مستقبل”تھا جس میں مختلف ممالک کی بحریہ کےسربراہان اورنمائندوں نے سمپوزیم میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف کی کمانڈریوایس پیسیفک فلیکٹ، فرسٹ سی لارڈ، رائل نیوی کےچیف آف نیول اسٹاف، کمانڈران چیف رشین فیڈریشن نیوی، چیف آف انڈونیشین نیوی، چیف آف بنگلادیش نیوی سے ملاقاتیں ہوئیں۔
سربراہ پاک بحریہ نے جنوبی کوریا کےچیف آف نیول آپریشنز، سنگاپورکی بحریہ کےسربراہ، برونائی بحریہ کےقائم مقام ڈپٹی کمانڈرسےبھی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نےمیری ٹائم ڈومین میں بڑھتےخطرات پرروشنی ڈالی، ایڈمرل نویداشرف سےبلیواکانومی سے نمٹنےکیلئےبحریہ کےکردارسےمتعلق آگاہ کیا۔
پاک بحریہ2014سےویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں بطورمبصرشامل ہوا۔ دورہ میری ٹائم سیکیورٹی بڑھانےکیلئےشریک بحری افواج سےتعاون کوتقویت دےگا۔