متعلقہ

تمام تر وسائل صوبے کی عوام پر خرچ کرینگے، مریم نواز – پاک لائیو ٹی وی


تمام تر وسائل صوبے کی عوام پر خرچ کرینگے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایئر ایمبولینس سروس پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو ایئر ایمبولینس سروس سے متعلق بریفنگ دی گئی، پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے دائر کار کو مزید وسعت دی جائے گی، دوردراز علاقوں میں حادثہ کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہوگی، انسانی جان سے بڑھ کر کچھ نہیں، تمام تر وسائل صوبے کی عوام پر خرچ کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ایمرجنسی کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس مہیاہوگی، ایئر ایمبولینس سروس کو دیگر صوبوں میں ایمرجنسی کی صورت میں مدد کے لئے فراہم کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، چیف سیکرٹری، سیکرٹری فنانس، ڈی جی ریسکیو سروسزاور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔