متعلقہ

عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل – پاک لائیو ٹی وی


عدلیہ میں مبینہ مداخلت

عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل

عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پرسماعت کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان کا نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ 30 اپریل کوسماعت کرے گا۔ جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہرمن اللہ بنچ میں شامل ہوگئے۔

نئے بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی اورجسٹس نعیم اخترافغان بھی 6 رکنی بینچ کاحصہ ہوں گے۔ نئےبینچ میں گزشتہ سماعت کرنے والے جسٹس یحیحیٰ آفریدی شامل نہیں ہوں گے۔

جسٹس یحیحیٰ آفریدی نےتحریری نوٹ میں خود کوبینچ سےالگ کرلیاتھا۔ جسٹس یحیحیٰ آفریدی کےعلاوہ گزشتہ بینچ کےتمام ارکان بینچ کاحصہ ہوں گے۔