پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئل ریفائنریز کو تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے سے متعلق خط کا جواب دے دیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی خط میں لکھا ہے کہ ڈی ریگولیشن سے تیل کی صنعت اور عوام پر پڑنے والے اثرات کو سمجھتے ہیں، اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ مکمل غور اور وسیع تر مشاورت سے کیا جائے گا۔
خط کے مطابق وزیراعظم آفس کی ہدایت پر تیل قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے کچھ نکات کا خاکہ بنایا گیا، آئل پرائیسز ڈی ریگولیشن پالیسی کے بارے میں حتمی فیصلہ وفاقی حکومت پر منحصر ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق ڈی ریگولیشن پالیسی پر فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے نقطعہ نظر کو شامل کرکے کیا جائے گا۔
خط میں لکھا ہے کہ آئل ریفائنریاں سمجھدار اسٹیک ہولڈرز ہیں سنجیدہ رویے اختیار کریں، آئل ریفائنریاں تیل کے شعبے میں اصلاحات کو سپورٹ کریں۔