متعلقہ

آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت – پاک لائیو ٹی وی


کسٹمز حکام شہدا

آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف عاصم منیر نے شہید کسٹمزحکام کوبھرپورخراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس ہی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوامیں 2مختلف واقعات میں 8 کسٹمزحکام کی شہادتیں ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سینئرفوجی کمانڈرزنے شہدا کے گھروں میں جا کر ان کے اہلِ خانہ سےاظہاریکجہتی کیا۔ شہداکےاہلخانہ نے پاک فوج کےاظہاریکجہتی پراظہارتشکرکیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شہدااورغازی ہمارافخرہیں، ہرپاکستانی شہدااورغازیوں کامکمل احترام کرتےہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آج کاامن واستحکام شہداکی مرہون منت ہے، پوری قوم شہداکےخاندانوں کوسلام پیش کرتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل