متعلقہ

اپنے گھر کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان – پاک لائیو ٹی وی


اپنے گھر کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان

حکومت نے اپنے گھر کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکی ٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرز سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔

دوران اجلاس مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ شہروں کے قریب لانچ کرنے کی ہدایت کر دی اور کم از کم لاگت میں بہترین گھر تیار کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، ایس ایم بی آر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری فنانس، کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔