متعلقہ

اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے آرمی چیف کی معاونت پر شکرگزار ہیں، وزیراعظم – پاک لائیو ٹی وی


اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے آرمی چیف کی معاونت پر شکرگزار ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے آرمی چیف کی معاونت پر شکرگزار ہیں۔

وزیراعظم نے ایبٹ آباد میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کسٹمز انسپکٹر حسنین ترمذی کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ڈی آئی خان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھرپور کارروائی کی ہدایت کی، چیئرمین ایف بی آر، متعلقہ ایجنسیز کے افسران موجود ہیں، محسن نقوی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے یکسوہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کا قلع قمع ضروری ہے، اسمگلنگ کا خاتمہ کیے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی، اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں، شہید انسپکٹر حسنین ترمذی پر فخر ہے، ڈی آئی خان واقعات میں 8 شہادتیں ہوئیں، عظیم سپوت جان ہتھیلی پر رکھ کر دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف کسی بھی کارروائی سے گریز نہیں کریں گے، اسمگلنگ کا خاتمہ کر کے اربوں ڈالر بچائیں گے۔