متعلقہ

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد – پاک لائیو ٹی وی


شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد

بالی ووڈ کنگ، شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کو ایک اور بین الاقوامی ایوارڈ کے لئے نامزد کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا ایکشن سے بھرپور فلم ’جوان‘، کو اس بار ٹورس ورلڈ اسٹنٹ ایوارڈز میں بہترین اسٹنٹ کے لیے نامزد کیا جا رہا ہے جو کہ اسٹنٹ کے شعبے میں ‘آسکر’ کے برابر ہے۔

جوان کو John Wick’s Chapter 4، Mission: Impossible-dead Reckoning، Extraction-2، اور Ballerina جیسی فلموں کے ساتھ منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ایک اور قابلِ ذکر سنگِ میل ہے جس نے فلم نے اپنی کامیابی میں اضافہ کیا ہے۔

اس سے قبل جوان کے اسٹنٹ ڈائریکٹر نے 2024 کے فلم فیئر ایوارڈز اور زی سنے ایوارڈز دونوں میں ہوم ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم جوان نے واقعی بڑی اسکرین پر ریلیز کے ساتھ اپنی کامیابی کی ایک مثال قائم کی۔ فلم نے جہاں اپنی حیرت انگیز کہانی سے دلوں کو جیت لیا وہیں اس نے اپنے ناقابل یقین اسٹنٹس سے قابل تعریف ثابت ہوئے ہیں۔

سال 2023 میں 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم نے نہ صرف باکس آفس کے ریکارڈ توڑے، بلکہ کروڑوں روپے سے زیادہ کی کمائی کی اور ساتھ ہی اس کے ہندی، تامل، اور تیلگو زبانوں کے ورژن نے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔