اسرائیل نے جنوبی اوروسطی غزہ پروحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 38 مزید افرا دشہید ہو گئے ہیں۔
اسرائیل نے حالیہ حملوں میں پناہ گزین کیمپوں، خیموں اورگھروں کونشانہ بنایا، جبکہ دیرالبلاح اورنصیرات کیمپ پرفضائی حملوں میں 35 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین مہاجرکیمپ پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں، 6 فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 61 فلسطینی شہید، 128 زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے 35 فلسطینیوں کوبھی گرفتارکرلیا ہے۔
غزہ میں شہدا کی تعداد 46 ہزار 645 ہوگئی، جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 12 افراد زخمی ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدربائیڈن نے قطرکے امیراورمصری صدرسےٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں بائیڈن نے قطرکے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی سےغزہ میں جنگ بندی پربات چیت کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قیدیوں کی رہائی کے لیے معاہدے پرعملدرآمدپرزوردیا ہے جبکہ بائیڈن نے مصری صدرسے بات چیت میں جنگ بندی پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اورحماس کولچک دکھانی چاہئے۔