وزیراعظم اورآرمی چیف جنرل عاصم منیرکی مشترکہ کوششیں رنگ لانے لگیں، عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالردینے کا وعدہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی بینک 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت فنڈزفراہم کرے گا، تین چوتھائی حصہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کےذریعےفراہم ہوگا، جبکہ بقیہ رقم انٹرنیشنل بینک فارری کنسٹرکشن اینڈڈویلپمنٹ کےتحت فراہم ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ توسیعی فریم ورک 6 کلیدی ترقیاتی شعبوں پرتوجہ مرکوزکرے گا، جبکہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی اضافی فنڈنگ سے سی پی ایف کی تکمیل ہوگی، سی پی ایف کا مقصد چائلڈ سٹننگ کوکم کرنا،موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام ہے۔
ذرائع کے مطابق سی پی ایف کا مقصد سیکھنے کے نتائج کوبہتربنانا، صاف پانی کی فراہمی ، جامع ترقی کے لیے عوامی وسائل اورپرائیویٹ سرمایہ کاری کوبڑھانا، اس ے علاوہ مخصوص اہداف میں ٹیکس ریونیوکوجی ڈی پی کے 15 فیصد سے زائد کرنا شامل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 10 گیگاواٹ کا اضافہ بھی شامل ہے، جبکہ 12 ملین طلبا کومعیاری تعلیم، 50 ملین افراد کوصحت کی سہولیات فراہم کرنا، اس کے علاوہ 60 ملین افراد کوصاف پانی اورصفائی ستھرائی کی سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہے۔