کریتی سینن کا پسندیدہ ساتھی اداکار کون ہے؟ – پاک لائیو ٹی وی


کریتی سینن

کریتی سینن کا پسندیدہ ساتھی اداکار کون ہے؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا کہ وہ پنکج ترپاٹھی کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے ساتھ حال ہی میں ہونے والے انٹرویو کے دوران اداکارہ سے پوچھا گیا کہ ان کا پسندیدہ ساتھی اداکار کون ہے اور وہ کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ، “سچ میں، مجھے کچھ مزاحیہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے، چاہے وہ ورون دھون یا کارتک آریان جیسے دوست ہوں۔ لیکن مجھے یہ کہنا پڑے گا کہ مجھے جن کے ساتھ سب سے زیادہ کام کرنے میں مزہ آیا وہ پنکج ترپاٹھی ہیں۔ “

انہوں نے مزید کہا کہ پنکج صاحبم یرے پسندیدہ اداکار ہیں، ہم نے ایک ساتھ کئی فلمیں کی ہیں اور ہر ایک میں ہمارا تعلق اور رشتہ الگ ہی تھا۔

دوران انٹرویو کریتی نے پنکج ترپاٹھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “وہ بےحد ورسٹائل اور لاجواب اداکار ہیں۔

خیال رہے کہ کریتی سینن نے پنکج ترپاٹھی کے ساتھ ‘دل والے’، ‘بریلی کی برفی’، ‘لوکا چھپی’، ‘ارجن پٹیالہ’، ‘ممی’ اور ‘بچن پانڈے’ جیسی فلمیں کی ہیں۔

Exit mobile version