متعلقہ

انٹربورڈ میں اسکروٹنی فارم جمع کرانے کا عمل جاری، فی پرچہ اسکروٹنی فیس 500 روپے مقرر – پاک لائیو ٹی وی



انٹربورڈ میں اسکروٹنی فارم جمع کرانے کا عمل جاری، فی پرچہ اسکروٹنی فیس 500 روپے مقرر

انٹربورڈ میں اسکروٹنی فارم جمع کرانے کا عمل جاری ہے، فی پرچہ اسکروٹنی فیس پانچ سو روپے مقرر کی گئی ہے۔

انٹربورڈ انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز طلبہ نے  120 فارمز جمع کروائے، اسکروٹنی کی کل درخواستیں 920 ہوگئی ہیں، اسکروٹنی میں رواں برس پہلی مرتبہ پرچوں کی جانچ بھی کی جائے گی،  اسکروٹنی کے عمل میں پہلے صرف ری کاؤنٹنگ کی جاتی تھی۔

انٹربورڈ انتظامیہ نے بتایا گیا کہ اسکروٹنی فارم جمع کرانے کا عمل ایک مہینے تک جاری رہے گا، جبکہ اسکروٹنی فیس میں پچاس فیصد رعایت بھی دی گئی ہے، واضح رہے کہ گیارہویں جماعت میں 40 ہزار سے زائد طلبہ فیل ہوئے تھے۔