غزہ پراسرائیلی حملوں میں مزید 27 افرادشہید، 50 زخمی ہوگئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 70 فلسطینی شہید، 110 زخمی ہوگئے، دہشت گرد اسرائیل نے 9 روز کے دوران 490 فلسطینیوں کوشہید کیا، جبکہ غزہ میں اربکان پناہ گزین اسکول پر حملہ،3 افراد شہید،25 زخمی ہوگئے۔
غزہ سٹی پراسرائیلی فضائی حملےمیں 4 افراد شہید، متعددزخمی ہوگئے، جبکہ اسرائیل کی دیرالبلاح میں ایک مکان پربمباری سے 5 افراد شہید ہوگئے، اس کے علاوہ خان یونس میں اسرائیلی حملے میں موٹرسائیکل سوارشہید ہوگی، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پرچھاپے کے دوران، 15 فلسطینی گرفتار کر لیے گئے۔
دوسری جانب پوپ فرانسس نےغزہ میں اسرائیلی بمباری کو ناقابل قبول قراردے دیا۔
پوپ فرانسس نے پیغام میں کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی سنگین اورشرمناک ہے، انہوں نے غزہ میں سردی کی شدت کی وجہ سے اموات کا بھی ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی طرح سے شہریوں پربمباری کوقبول نہیں کرسکتے۔
پوپ فرانسس نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں بچے سردی میں جم کرموت کے منہ میں جارہےہیں، شدید سردی کی وجہ سے بچوں کی اموات کوقبول نہیں کرسکتے، غزہ میں اسپتال تباہ ہوچکے ہیں، توانائی کانیٹ ورک متاثرہے۔