متعلقہ

پاکستان بزنس کلب فورم کی تقریب، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا خطاب – پاک لائیو ٹی وی



غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولت دینے کیلئے تیار ہیں، شرجیل میمن

پاکستان بزنس کلب فورم کی میزبانی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے خطاب کیا۔

 تقریب میں ملکی اور غیر ملکی سفارت کاروں، شوبز انڈسٹری کے نمایاں افراد اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

شرجیل انعام میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس اہم ایونٹ میں شرکت کرکے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

انہوں نے پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں شوبز انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اس میں مزید بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے اس موقع پر پاکستان ڈرامہ انڈسٹری اور ڈاکومنٹری پروڈکشن کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور یقین دلایا کہ حکومت سندھ ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

تقریب میں شریک غیر ملکی سفارت کاروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اور یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں فن اور فنکاروں کی قدر کی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے آرٹسٹ دنیا بھر میں پاکستان کی خوبصورت اور مثبت نمائندگی کر رہے ہیں، اور یہ انڈسٹری نہ صرف ملکی ثقافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔

اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔