ملک بھر میں پاسپورٹس کے بروقت اجراء کے لیے ڈی جی پاسپورٹس کا اہم اقدام – پاک لائیو ٹی وی


ملک بھر میں پاسپورٹس کے بروقت اجراء کو یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام پاسپورٹ ڈلیوری کاؤنٹرز کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کے مطابق پاکستان کے تمام 227 پاسپورٹ دفاتر میں شہری کسی بھی وقت اپنے پاسپورٹس وصول کر سکتے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد پاسپورٹ کے حصول کو مزید آسان اور تیز تر بنانا ہے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے۔

ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے تمام زونل ہیڈز کو اس حوالے سے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹس وصول کرنے کے لیے متعلقہ علاقائی پاسپورٹ دفاتر (آر پی او) سے رجوع کریں۔

ڈی جی پاسپورٹس نے مزید بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا مسئلہ مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، اور بیگ لاک کا معاملہ بھی حل کر لیا گیا ہے۔

اگر کسی شہری کو پاسپورٹ کے حصول میں تاخیر کا سامنا ہو تو وہ فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کرے تاکہ مسئلے کو بروقت حل کیا جا سکے۔

Exit mobile version