شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری تک رہنےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹےکے دوران موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے، جبکہ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی میں اس وقت ہوا میں نمی کاتناسب 54 فیصد ہے، جبکہ شہر میں شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔