ایرانی صدر کا دورہ پاکستان مکمل؛ واپس ایران روانہ – پاک لائیو ٹی وی


ایرانی صدر کا دورہ پاکستان مکمل؛ واپس ایران روانہ

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے کراچی سے تہران روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو کراچی ایئر پورٹ سے رخصت کیا۔

ایرانی صدر نے اپنے 3 روزہ دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں، تجارت سمیت متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے مزار قائد اور مزار اقبال پر حاضری دی اور آرمی چیف، وزیراعظم، صدر مملکت سمیت دیگر سے ملاقاتیں بھی کیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا، تاریخی، تہذیبی اورمذہبی پاک، ایران تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کےعوام امن، خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، صنعت اور سائنس وٹیکنالوجی میں ترقی کی، ایران اپنی صلاحیتوں کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ کرنے کیلئے تیار ہے، پاکستانی عوام کیلئے ایرانی قوم کا امن وسلامتی کاپ یغام لایا ہوں، ہم تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

ایرانی صدر نے مزید کہاکہ پاک، ایران باضابطہ تجارت دونوں عوام کےبہترین مفاد میں ہے، کوئی بھی قوت پاک، ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی۔

Exit mobile version