جسٹس علی باقر نجفی لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر – پاک لائیو ٹی وی



جسٹس علی باقر نجفی لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر

لاہور: صدر مملکت آصف زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے ججز جسٹس علی باقر نجفی کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کردیا۔

صدر مملکت نے لاہور ہائیکورٹ کے ججز جسٹس علی باقر نجفی کو قائم مقام چیف جسٹس مقرر کردیا۔ ہے جب کہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت کی گئی ہے، جسٹس علی باقر نجفی 25 دسمبر سے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

جسٹس علی باقر نجفی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی بیرون ملک سے واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے پر براجمان رہیں گے۔

Exit mobile version