کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی – پاک لائیو ٹی وی


کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی ہے۔

ہنڈرڈ انڈیکس 1509 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 12 ہزار 414 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 456 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 129 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 288 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 87 کروڑ 83 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ 54 ارب 38 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 115,036 جبکہ کم ترین سطح 112,294 پوائنٹس رہی۔


Exit mobile version