چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ؛ یو ایم ٹی مارخورز فائنل میں پہنچ گئی – پاک لائیو ٹی وی



چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ؛ یو ایم ٹی مارخورز فائنل میں پہنچ گئی

چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ؛ یو ایم ٹی مارخورز فائنل میں پہنچ گئی

راولپنڈی: یو ایم ٹی مارخورز چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچز راولپنڈی میں کھیلے جارہے ہیں جس کے کوالیفائر میچ میں یو ایم ٹی مارخورز اور نورپور لائنز مدمقابل تھیں۔

یو ایم ٹی مارخورز نے نورپور لائنز کو 29 رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

مارخورز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے جس کے جواب میں لائنز 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بناسکی۔

فخرزمان کو شاندار 89 رنز کی بدولت پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جب کہ یو ایم ٹی مارخورز اور اے بی ایل اسٹالیئنز کے درمیان فائنل 25 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Exit mobile version